ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان صحت کے حوالہ سے اپنی ہندی کی تحقیقی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں چھوہاروں کے کئی فوائد رقم کرتے ہیں۔ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ صبا رشید "کارآمد گھریلو غذائی نسخے” کے نام سے کر چکی ہیں۔ صفحہ نمبر 156 پر کمر درد کے حوالہ سے رقم ہے کہ "چھوہارے کمر درد میں انتہائی مفید ہیں۔” اس لیے اگر کمر درد میں مبتلا افراد روزانہ چار تا چھے دانے چھوہارے کھایا کریں، تو ان کی کمر درد کی شکایت چند دنوں میں دور ہوجائے گی۔
نوٹ: یہ تحقیق مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔