کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ننھا سا چار سالہ بچہ 24 گھنٹے میں کتنے سوالات پوچھتا ہے؟
انگریزی کی ایک ویب سائٹ "Cheezburger.com” کی حالیہ تحقیق کے مطابق ایک ننھا سا چار سالہ بچہ پورے دن میں اوسطاً 437 مختلف نوعیت کے سوالات پوچھتا ہے۔
دوسری طرف "babble.com” کی شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق ایک نارمل چار سالہ بچہ دن بھر میں صرف 300 مختلف سوالات پوچھتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ اپنے دعویٰ کو تقویت دینے کے لیے ایک اور ویب سائٹ "littlewoods.com” کا حوالہ بھی دیتی ہے۔ اس تحقیق میں آگے ایک اور عجیب و غریب بات رقم ہے کہ بچوں کے مقابلے میں بچیاں زیادہ سوالات کرتی ہیں، یعنی ایک ننھی سی چار سالہ بچی کسی بھی بچے کے مقابلے میں دن بھر میں تقریباً 380 مختلف نوعیت کے سوالات پوچھتی ہے۔