7 فروری، جب "ایلن” نے انوکھا ریکارڈ بنایا

7 فروری کو برطانوی خاتون ’’ایلن میک آرتھر‘‘ (Ellen MacArthur) اپنے ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالے سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 7 فروری 2005ء کو برطانوی خاتون ’’ایلن میک آرتھر‘‘ نے سمندری بادبان کے ذریعے سب سے کم وقت میں دنیا کے گرد چکر لگا کر ریکارڈ قائم کردیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ایلن میک آرتھر‘‘ نے 27,354 (ستائیس ہزار تین سو چوّن) میل کا فاصلہ 71 دن، 14 گھنٹے، 18 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا۔

ریکارڈ بنانے کے بعد ایلن کا پُرجوش انداز۔ (Photo: Kavas Yachting)

وکی پیڈیا کے مطابق ’’ایلن میک آرتھر‘‘ سے پہلے یہ ریکارڈ فرانس کے ’’جویون‘‘ نے سنہ 2004ء کو 72 دن، 22 گھنٹے، 54 منٹ اور 22 سیکنڈ میں بنایاتھا۔