فٹ بال کی دنیا کا عظیم نام ’’کرسٹیانو رونالڈو‘‘ 5 فروری (1985ء)کو پیدا ہوئے۔
فٹ بال کا شوق رکھنے والے جانتے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک پرتگالی فٹ بالر ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’کرسٹیانو‘‘ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے لیے اسٹرائیکر کے طور پر کھیلتا ہے جب کہ پرتگالی قومی ٹیم کا کپتان بھی ہے۔
’’رونالڈو‘‘ کے مانچسٹر یونائیٹڈ سے ریال میڈرڈ میں منتقل ہونے کے فیصلے نے اُسے تاریخ کا سب سے زیادہ مہنگا فٹ بالر بنا دیا۔
2012ء میں ’’ڈیاگو میراڈونا‘‘ نے کہا کہ ’’رونالڈو سیارے پر بہترین کھلاڑی ہے۔‘‘
رونالڈو ’’سینٹو اینٹونیو‘‘ میں پیدا ہوا۔ ’’کرسٹیانو‘‘ کا دوسرا نام ’’رونالڈو‘‘ امریکی صدر ’’رونالڈ ریگن‘‘ کے نام پر ہے جو اس کے والد کا پسندیدہ نام تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کا ایک بڑا بھائی ’’ہیوگو‘‘ اور دو بڑی بہنیں ’’ایلما‘‘ اور ’’لیلییانا‘‘ ہیں۔