اگر آپ اپنے دانت صحت مند رکھنا چاہتے ہوں، تو کبھی کھانے یا کوئی مشروب پینے کے فوراً بعد دانت صاف کرنے کی کوشش نہ کریں۔ خاص کر انرجی ڈرنکس، ترش پھل، ٹماٹر، سوڈا اور تیزابیت والے کھانوں کے فوری بعد تو بالکل دانت صاف نہیں کرنے چاہئیں۔
اس حوالہ سے ایک امریکی یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ دانتوں کے اوپر موجود سفید چمکدار تہہ اوپر ذکر شدہ چیزوں کے استعمال کے بعد نرم پڑجاتی ہے اور اگر انہیں کھانے کے بعد دانت فوراً برش کر لیے جائیں، تو مذکورہ تہہ کو نقصان پہنچے کا احتمال ہے۔ یوں پھر دانت کھٹے محسوس ہوں گے۔
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے پیشِ نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔