4 فروری کو سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ "facebook.com” کی بنیاد رکھی گئی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 4 فروری 2004ء کو "facebook.com” کی بنیاد رکھی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق "Mark Zuckerberg” نے اپنے کالج کے روم میٹ "Eduardo Saverin” (جو کہ اس وقت ” Harvard University” کا طالب علم تھا) کے ساتھ مل کر سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ "facebook.com” کی بنیاد رکھی تھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق فیس بک کو اول اول صرف یونیورسٹی کیمپس میں دوستوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رکھنے کی خاطر بنایا گیا تھا۔ رفتہ رفتہ مذکورہ ویب سائٹ پھیلتی گئی اور پھر دوسری یونیورسٹیوں اور بالآخر پوری دنیا میں پھیل گئی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ "timeanddate.com” کی حالیہ تحقیق کے مطابق آج فیس بک ڈاٹ کام کے 1 بلین (ایک ارب) فعال ممبر (Active members) ہیں۔
جب کہ "newsroom.fb.com” کی ایک شائع کردہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔