وہ فون جس کی ریکارڈ خریداری ہوئی

کیا آپ کو پتا ہے کہ دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کون سا ہے؟
یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ وہ اینڈرائڈ ٹیکنالوجی کا حامل نہیں بلکہ ایک عام اور سادہ سا فون ہے۔ جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالے سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfacts.com” کے مطابق Nokia 1100 اب تک دنیا میں کسی بھی موبائل فون کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا یونٹ ہے جس کے اب تک 250 ملین یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

وہ سیٹ جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا۔ (Photo: Amazon UK)

وکی پیڈیا کے مطابق Nokia 1100 کو ” Nokia Design Center, California” میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کا وزن 86 گرام تھا۔ اس کے اندر فلیش لائٹ، کلاک الارم، سٹاپ واچ، کیلکولیٹر، کمپوزر اور سکرین سیور کی سہولیات تھیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس ماڈل کی پیداوار 2009ء میں روک دی جا چکی ہے۔