انجیر، گردوں اور مثانہ میں ریت کا علاج ہے

انجیر کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی آیا ہے۔ اس کے کئی فوائد ہیں۔ اس حوالہ سے حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786 ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ 154 پر رقم کرتی ہیں کہ انجیر گردوں اور مثانے سے ریت نکالتا ہے۔ اس لیے ان لوگوں کو انجیر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے جن کے گردوں یا مثانہ میں ریت کی شکایت ہو۔
نوٹ: یہ تحریر مفادِ عامہ کے پیش نظر شائع کی جا رہی ہے۔ قارئین اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کریں۔