کیا آپ جانتے ہیں کہ سالانہ کتنے لوگ شہد کی مکھیوں کے حملہ سے مرتے ہیں؟
یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ دنیا میں لوگ سانپ کے کاٹنے سے اتنی تعداد میں نہیں مرتے جتنا شہد کی مکھیوں کے حملہ سے مرتے ہیں۔
"deccanchronicle.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق کے مطابق اسٹریلیا کے مختلف ہسپتالوں میں جمع شدہ 13 سالہ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقی ٹیم اس نتیجہ پر پہنچی کہ 33 فیصد لوگ شہد کی مکھیوں اور بھڑوں کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچے۔ اس کے بعد باری زہریلی مکھڑیوں (Spiders) کی آتی ہے جن کے کاٹنے سے 30 فیصد جبکہ 15 فیصد لوگ سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے۔
تحقیق میں آگے جاکر یہ معلومات حاصل ہوتی ہیں کہ کل 64 افراد مرے جن میں 27 سانپ کے کاٹنے سے جبکہ باقی ماندہ مکھیوں، بھڑوں اور مکھڑیوں کے حملہ سے مرے۔