16 جنوری، جاپانی تاریخ کا ایک اور سوگوار دن

16جنوری کو جاپان کی تاریخ کا ایک اور سوگوار دن مانا جاتا ہے۔
دراصل مذکورہ تاریخ یعنی 16 جنوری (1995ء) کو جاپان کے شہر ’’کوبے‘‘ میں ہولناک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

وکی پیڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 5,502 سے لے کر 6,434 تک افراد لقمۂ اجل بنے تھے، زخمیوں کی تعداد 36,896 سے لے کر 43,792 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ 251,301 سے لے کر 310,000 تک افراد اس زلزلہ سے بے گھر ہوگئے تھے۔

ایک سروے کے مطابق اس زلزلہ کی وجہ سے جاپان کا 200 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔