"البرٹا” میڈیا کی توجہ کا مرکز کیسے بنا؟

کنیڈا کا صوبہ ’’البرٹا‘‘ (Alberta) یوں تو کئی حوالوں سے مشہور ہے مگر جس خاص خبر نے اسے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنایا، وہ ہے اس علاقے کا چوہوں سے صاف ہونا۔

"news.nationalgeographic.com” کی ایک تحقیق میں پہلی بار یہ عجیب و غریب حقیقت سامنے آئی کہ کنیڈا کا صوبہ ’’البرٹا‘‘ پچھلے پچاس سال سے چوہوں سے صاف علاقہ ہے۔

اس تحقیق کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے وقت البرٹا میں پہلی بار چوہا داخل ہوا تھا اور اس کے بعد اس کی روز افزوں بڑھتی تعداد نے البرٹا کے رہائشیوں کا ناک میں دم کر دیا تھا۔

تحقیق کے مطابق آج یہ عالم ہے کہ البرٹا میں پچھلے پچاس سال سے چوہے کی شکل کسی نے نہیں دیکھی ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ بجا ہوگا کہ وہاں چوہا نامی جانور کوئی نہیں جانتا۔

وکی پیڈیا کے مطابق البرٹا آبادی کے لحاظ سے کنیڈا کا چوتھا بڑا صوبہ ہے جہاں 4,067,175 افراد رہائش پذیر ہیں۔