کیا قوتِ بصارت سے محروم افراد بھی خواب دیکھتے ہیں؟
یہ سوال ایک عرصہ تک تشنہ رہا، مگر اب یہ معمہ حل ہوچکا ہے۔ کیوں کہ انگریزی کی ایک ویب سائٹ "mywonderlists.com” نے حالیہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے لائی ہے کہ قوتِ بصارت سے محروم یعنی نابینا افراد بھی خواب دیکھتے ہیں۔
مذکورہ تحقیق کے مطابق بس فرق یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کو خواب میں نظر آنے والی تمام چیزیں ’’بلیک اینڈ وائٹ‘‘ دکھائی دیتی ہیں۔