حافظہ تیز کرنے کا تیر بہدف نسخہ، آزمائش شرط ہے

کچھ لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ ان کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کوئی چیز یاد نہیں رہتی۔
مگر اب یہ شکایت دور کرنے کے لئے ایک آسان اور آزمودہ نسخہ اس شرط کے ساتھ آزمانا ہوگا کہ آپ کو بچپن کی باتیں تک یاد آجائیں گی۔
حکیم محمد عرفان ایک مشہور ویب سائٹ "alshifaherbal.com” پر اس حوالہ سے نسخہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لے کر اسے پیسنا ہوگا۔ بعد میں انہیں یکجا کرکے کسی بوتل یا دوسرے برتن میں بند کرنا ہوگا۔
حکیم محمد عرفان کے بقول ہر صبح آنکھ کھلتے ہی نہار منھ اسے کھانا ہوگا۔ کچھ عرصہ بعد کمزور یادداشت کا رونا رونے والوں کا حافظہ اتنا تیز ہوجائے گا کہ انہیں بچپن کی باتیں تک یاد آنے لگیں گی۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔