اگر آپ اپنے چہرے پر کالے مسوّں یعنی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں، تو ہم آپ کی پریشانی حل کرنے کے لئے آپ کو ایک آسان اور آزمودہ نسخہ بتا دیتے ہیں جس کی مدد سے آپ اس مصیبت سے چھٹکا را پا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ایسا کیجیے کہ نیم گرم پانی سے منھ ہاتھ دھو لیں۔ اس کے بعد ٹماٹر کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں۔ ایک حصہ اٹھا کر آہستہ آہستہ چہرے کے اس حصہ پر ملتے جائیں، جس پر کالے مسّے یا بلیک ہیڈز ہوں۔ چند روز تک یہ عمل بار بار دھرانے سے آپ بہتری خود محسوس کرلیں گے۔
