مانتے ہیں کہ اگر دو مختلف ملکوں یا علاقوں کی بکریاں ایک ساتھ کھڑی کردی جائیں، تو وہ ایک دوسرے کا لہجہ (Accent) سمجھ نہیں پائیں گی؟
جی ہاں! ایسا ہی ہے۔ ویب سائٹ "npr.org” کے مطابق بکریاں منمناتی ہیں، آپس میں بات کرتی ہیں، لیکن ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ سب ایک ہی لہجے کے ساتھ ایسا نہیں کرتیں۔
لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن میک ایلیگٹ کی تحقیق کے مطابق: ’’بکریوں کی آوازیں مختلف ماحول کے ساتھ بدلتی ہیں۔‘‘
دراصل پروفیسر ایلن کہنا چاہتے ہیں کہ اگرا یک ملک یا علاقے کی بکری کو کسی دوسرے ملک یا علاقے کی بکری کے ساتھ کھڑا کیا جائے، تو لہجے کے فرق کی وجہ سے دونوں بکریاں ایک دوسرے کو سمجھ نہیں پائیں گی۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)