کمر درد کو بھگانے کے لئے یہ نسخہ آزمائیں

کمر درد سے نجات کے لئے ایک آسان اور آزمودہ گھریلو نسخہ آزمائیے، اِن شاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔
ہر روز سونے سے قبل اگر آپ نیم گرم دودھ میں چائے کی چمچ کا چوتھائی حصہ ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملائیں اور اسے گھول کر پیا کریں، تو کمر درد سے نجات یقینی سمجھیں۔
نیم گرم دودھ میں مذکورہ مقدار میں لی جانے والی ہلدی اور شہد کے چند قطروں کو گھول کر پینے سے کھانسی اور زکام میں بھی آرام ملتا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے ڈاکٹر سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔