کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر انسانی اعصاب کو پھیلا کر زمین پر رکھا جائے، تو اس کی لمبائی کتنی بنتی ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ اگر انسانی اعصاب (Human Nerves) کو پھیلایا جائے، تو اس کی لمبائی 45 میل یعنی 72 کلومیٹر بنتی ہے۔
یہ عجیب و غریب تحقیق انگریزی کی ایک مشہور ویب سائٹ "cafeoflifepikespeak.com” نے شائع کی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق 43 حصوں کی مدد سے انسانی اعصابی نظام پورے وجود کو کنٹرول کرتا ہے، جس میں 12حصے دماغ اور 31 حصے ریڑھ کی ہڈی کی طرف سے پورے وجود کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔