دوسری جنگ عظیم میں گریجویشن کرنے والی خاتون نے بالآخر 83 سال بعد ٹھیک 105 سال کی عمر میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔
نیوز ویب سائٹ "www.upi.com” کے مطابق "Virginia Hislop” نے 1940ء میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول (Stanford University School) سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔
کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/sahaab/
دراصل اُس وقت "Hislop” کے بوائے فرینڈ "George Hislop” کو دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دینے کے لیے بلایا گیا، جس کی وجہ سے جوڑے نے اپنی ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنے آخری مقالے میں جانے سے پہلے ہی شادی کرلی اور کیمپس چھوڑ دیا۔
بعد میں "Hislop” نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ’’مَیں نے سوچا کہ یہ (تعلیم) اُن چیزوں میں سے ایک ہے جسے میں راستے میں اُٹھا سکتی ہوں، اگر مجھے اس کی ضرورت ہو تو۔ مَیں ہمیشہ پڑھائی سے لُطف اندوز ہوتی چلی آئی ہوں۔ لہٰذا تعلیم ادھوری چھوڑنا واقعی میرے لیے کوئی بڑی پریشانی کی بات نہیں تھی…… اور شادی کرنا تھی۔‘‘