آلو کے حیرت انگیز فوائد

’’اردو نیوز ڈاٹ کام‘‘ کی ایک تحقیق کے مطابق آلو کے بے شمار فائدے ہیں، جن میں چند ذیل میں دئیے جاتے ہیں:
آلو میں کیلشیم کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔
آلو میں موجود ’’الفا لیپوئک ایسڈ‘‘ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔
آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر بناتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے میں بھی مددگار ہے۔