19 فروری، آندرے ژید کا یومِ انتقال

lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق آندرے ژید (Andre Gide)، فرانس کا ممتاز ناول نویس، 19 فروری 1951ء کو پیرس، فرانس میں انتقال کرگئے۔
22نومبر 1869ء کو فرانس کے شہر پیرس میں پیدا ہوئے۔ 1909ء میں ایک بااثر اشاعتی ادارے کی بنیاد ڈالی جو 1940ء تک ہر ادبی تحریک اور ہم عصر ادب کی اشاعت کا مرکز رہا۔ کئی بار افریقہ کا سفر کیا اور فرانس کی نو آبادیوں کی حالتِ زار کا نقشہ کھینچا۔ رابندرناتھ ٹیگور کی ’’گیتانجلی‘‘ اور شیکسپیئر کے ’’ہیملٹ‘‘ اور ’’اینٹنی اور قلوپطرہ‘‘ کا فرانسیسی میں ترجمہ کیا۔ 1947ء میں ادب کا نوبل انعام ملا۔ کئی مشہور کتابیں لکھیں۔ جن میں ’’لا پوخت ایتخوات‘‘ (La Porte Etroite) شامل ہے۔ اُن کی دیگر کتابیں اُن کے ذاتی تجربات پہ مبنی تھیں۔ اپنی کتابیں لکھنے کی خاطر کئی اسفار طے کیے۔ افریقہ کے بے شمار حصے دیکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے