3 جنوری، موہن راکیش کا یومِ انتقال

Mohan Rakesh

وکی پیڈیا کے مطابق موہن راکیش (Mohan Rakesh)، ہندی زبان کے ناول نگار اور ڈراما نگار، 3 جنوری 1972ء کو دہلی، بھارت میں انتقال کرگئے۔
8 جنوری 1925ء کو امرتسر، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ہندی ادب میں 1950ء کی دہائی کی نئی کہانی (ادبی تحریک) کے پہل کاروں میں سے تھے۔ پہلا جدید ہندی ڈراما ’’آشاڑھ کا ایک دن‘‘ (1958ء) لکھا، جس نے ’’سنگیت ناٹک اکادمی‘‘ کا مقابلہ جیتا۔ ناول، افسانہ، سفر نامہ، تنقید، یاد داشت اور ڈراما کے میدان میں ڈھیر ساری خدمات سر انجام دیں۔ دراصل جے شنکر پرساد کی روایت کو آگے بڑھانے والے ڈراما نگار مانے جاتے ہیں۔ موہن کے ہاں پرساد کی طرح تاریخیت، شعریت، جدیدیت اور رومانیت موجود ہیں۔ ناٹک کے فارم میں توڑپھوڑ نہیں کیا، بلکہ اِسے موڑ کر اس میں ایک نئی تازگی پیدا کی۔ جدید انسان کی کشمکش اور جدید احساس کو ناٹک کے فارم میں منتقل کیا۔
موہن راکیش کے اہم ڈرامے ’’اساڑھ کا ایک دن‘‘، ’’لہروں کے راج ہنس‘‘، ’’آدھ ادھورے‘‘ ، ’’پیر تلے زمین‘‘، ’’انڈے کے چھلکے‘‘ اور ’’رات بیتے تک‘‘ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے