24 دسمبر، انیل کپور کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق انیل کپور (Anil Kapoor)، مشہور بھارتی فلمی اداکار اور پروڈیوسر، 24 دسمبر 1956ء کو بمبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
40 سال سے زاید فلمی کیرئیر میں 100 سے زاید فلموں میں کام کیا۔ 2 نیشنل فلم ایوارڈز اور 7 فلم فیئر ایوارڈز کے ساتھ ساتھ کئی اعزازات اپنے نام کیے۔
اپنے مشہور فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ میں یادگار کردار نبھانے کے بعد فلمی دنیا میں ’’مسٹر انڈیا‘‘ ہی کے نام سے مشہور ہوئے۔ 1979ء میں فلم ’’ہمارے تمھارے‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1984ء میں ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’’مشال‘‘ انڈسٹری میں قدم جمانے کا ذریعہ بنی۔ اس کے بعد حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’’اینمل‘‘ تک کامیابی کا ایک طول طویل سفر خوش اسلوبی سے طے کیا۔ یادگار فلموں میں ’’میری جنگ‘‘ (1985ء)، ’’مسٹر انڈیا‘‘ (1987ء)، ’’تیزاب‘‘ (1988ء)، ’’رام لکھن‘‘ (1989ء)، ’’لمحے‘‘ (1991ء) وغیرہ ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے