وکی پیڈیا کے مطابق عمیرہ احمد (Umera Ahmed)، مشہور پاکستانی ادیبہ، 10 دسمبر 1976ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔
مرے کالج سیالکوٹ سے انگریزی میں ماسٹرز کر کے آرمی پبلک کالج کے کیمبرج ونگ سے منسلک ہیں۔ اپنے تحریری سفر کا آغاز خواتین کے ماہ ناموں سے کیا۔ پھر ٹی وی انڈسٹری میں آ گئیں۔ اُن کا پہلا ڈراما ’’وجود لاریب‘‘ انڈس وِژن سے 2005ء میں آیا جس کے لیے بیسٹ رائٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اپنی کتاب ’’پیرِ کامل‘‘ کی بدولت مشہور ہوئیں۔ اپنے متعدد ناولوں پر مبنی ٹی وی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ اُن کے ناولوں پر بننے والے ڈراموں میں ’’میری ذات ذرۂ بے نشاں‘‘، ’’دوراہا‘‘، ’’پیرِ کامل‘‘، ’’مٹھی بھر مٹی‘‘، ’’میرا نصیب‘‘، ’’زندگی گلزار ہے‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔