وکی پیڈیا کے مطابق اُدت نرائن (Udit Narayan)، مشہور بھارتی گلوکار، 1 دسمبر 1955ء کو بہار، بھارت میں پیدا ہوئے۔
موسیقی کی دنیا میں چائلڈ سنگر کی حیثیت سے قدم رکھا۔ اپنے کیریئر کا آغاز نیپالی، میٹھلی اور بھوج پوری گانوں سے کیا۔ ڈائریکٹر راجیش روشن کی فلم ’’اُنیس بیس‘‘ میں گانے کے بعدشہرت کی دیوی مہربان ہوئی۔سنہ 1988ء میں بالی وڈ کی ہٹ فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں نغمہ نگاری پرفلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ مذکورہ فلم کی کامیابی کے بعد بالی وڈ کے معروف سنگر بن گئے ۔ بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز ’’پدم شری‘‘ اور ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازے گئے ہیں۔