29 نومبر، محمد اکرم رضا کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق محمد اکرم رضا (Muhammad Akram Raza)، پاکستانی سابق کرکٹر، 29 نومبر 1964ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
1989ء سے 1995ء تک 9 ٹیسٹ اور 49 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ 16 سال کی عمر میں لاہور سٹی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان کے علاوہ فیصل آباد، حبیب بینک لمیٹڈ، لاہور، سرگودھا اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔
جسٹس ملک محمد قیوم کی 2000ء کی کرپشن رپورٹ میں محمد اکرم رضا کا نام لیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرمانہ عائد کیا تھا۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد امپائرنگ کی۔ 2008ء میں ڈومیسٹک لیول تک پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے