23 نومبر، عبد اللہ چغتائی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد عبد اللہ چغتائی (Doctor Muhammad Abdullah Chaghtai)پاکستان کے نام ور آرکیٹیکٹ، ماہرِ اسلامی تعمیرات، مورخ اور مصنف، 23 نومبر 1896ء کو محلہ چابک سواراں، لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
نام ور مصور عبدالرحمان چغتائی کے بڑے بھائی تھے۔ میو اسکول آف آرٹس لاہور، جامعۂ پنجاب اور پیرس یونیوسٹی سے تعلیم حاصل کی اور تاج محل آگرہ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پیرس یونیوسٹی سے 1937ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔اسلامی فنونِ لطیفہ بالخصوص فنِ تعمیر کو اپنی تحقیق اور تحریر کا مرکز بنایا اور اس موضوع پر لاتعداد کتب یادگار چھوڑیں۔ ’’تاریخِ نقش و نگار‘‘، ’’بادشاہی مسجد‘‘، ’’مساجدِ عالم‘‘، ’’مساجدِ لاہور‘‘، ’’اماکن لاہور‘‘، ’’مغربی آرٹ کی مختصر تاریخ‘‘، ’’اسلامی مصوری‘‘، ’’پنجاب میں مصوری کی ایک صدی‘‘، ’’اسلامی خطاطی‘‘ اور ’’فنونِ لطیفہ‘‘مشہور تصانیف ہیں۔
19 دسمبر 1984ء کو لاہورمیں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے