وکی پیڈیا کے مطابق سشمیتا سین (Sushmita Sen)، مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل، 19 نومبر 1975ء کو حیدر آباد، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
18سال کی عمر میں ’’مس یونیورس‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ بہترین اداکاری کی وجہ سے مختلف ایوارڈز حاصل کیے۔اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ بھی ملا۔ مس یونیورس کا اعزاز جیتنے کے بعد مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی۔ اداکاری کا آغاز فلم ’’دستک‘‘ سے کیا جو 1996ء میں ریلیز ہوئی۔ پہلی کامیاب کمرشل تامل فلم ’’رت جگا‘‘ ہے، جو 1997ء میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ’’صرف تم‘‘، ’’ قسم‘‘ ،’’آنکھیں‘‘ اور ’’میں ہوں ناں‘‘ شامل ہیں، جنھوں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔
سشمیتا سین نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر بھی اداکاری کے جلوے بکھیرے اور مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے 2013ء میں ’’مدر ٹریسا ایوارڈ‘‘ بھی جیتا۔