وکی پیڈیا کے مطابق ایوان ترگنیف (Ivan Sergeyevich Turgenev) عظیم ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار 9 نومبر 1818ء کو روسی سلطنت کے علاقے ’’اوریول‘‘ میں ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم برلن میں اتالیقوں سے حاصل کی۔ پھر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹیوں میں اعلا تعلیم پائی۔ اہلِ روس اپنی زبان کے مقابلے میں جرمن اور فرانسیسی زبانیں زیادہ جانتے تھے۔ کیوں کہ اُس زمانے میں شرفا اپنی قومی زبان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کے برعکس ترگنیف کو روسی زبان سے بہت محبت تھی۔ چناں چہ اپنے مضامین روسی رسائل میں چھپوائے۔ اپنی زبان بولنے، لکھنے اور پڑھنے کی پُرزور تائید کی۔ اُن کا مشہور ناول ’’کھلاڑی کے خاکے ‘‘ 1852ء میں شائع ہوا۔ ناول میں روسی کاشت کاروں کے دکھوں اور مصیبتوں کو بیان کیا گیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ روس میں مزارعوں کی آزادی کا اولین محرک یہ ناول تھا۔
3ستمبر 1883ء کو فرانس میں انتقال کرگئے۔