1 نومبر، ازرا پاونڈ کا یومِ انتقال

Ezra Pound, lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ازرا پاونڈ (Ezra Weston Loomis Pound)، امریکی شاعر، 1 نومبر 1972ء کو وینس، اٹلی میں انتقال کرگئے۔
30 اکتوبر 1885ء کو ہیل (Hailey)، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ 1906ء میں پنسلوانیا یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1907ء میں سپین اور اٹلی کا سفر کیا اور آخرِکار انگلستان میں سکونت اختیار کی۔ وہاں 1912ء تک نظموں کے چار مجموعے چھپوائے ۔ اُن کی بہترین نظمیں وہ ہیں جو اُنھوں نے چینی، جاپانی اور اطالوی شاعری سے متاثر ہو کر لکھی ہیں۔ اُن کے ’’کینٹو‘‘ جن کا 1925ء سے چھپنے کا آغاز ہوا، اُن کے خیالات و جذبات کے اصل نمایندہ ہیں۔ اُن کینٹو میں قدیم داستانوں، عوامی گیتوں اور جدید معاشرتی ہیجان کو بڑے سلیقے سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔
1924ء میں اٹلی آگئے اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں مسولینی اور فاشزم کی حمایت میں تقریریں نشر کیں۔ 1945ء میں امریکہ لائے گئے اور غداری کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کیا، لیکن عدالت نے فاتر العقل قراد دے دیا۔ 1948ء میں اُن کا جو ’’کینٹو‘‘ شائع ہوا۔ اُس پر اُنھیں ’’بولخن ادبی انعام‘‘ ملا۔1962ء میں پاگل خانے سے نکلے اور اٹلی میں مستقل سکونت اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے