26 اکتوبر، ہیلری کلنٹن کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’ہیلری کلنٹن‘‘ (Hillary Rodham Clinton)، سابق خاتونِ اول، سینیٹر، وکیل اور سابقہ امریکی وزیرِ خارجہ، 26 اکتوبر 1947ء کو شکاگو، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ 1975ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اس سے قبل 1974ء میں ہیلری کلنٹن اُس دور کے مشہور واٹر گیٹ سکینڈل کیس کی پیروی بھی کر چکی تھیں۔ رچرڈ نکسن کے صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد ہیلری کو آرکنساس یونیورسٹی کا فیکلٹی ممبر بنا دیا گیا، وہ وہاں کی پہلی خاتون معلمہ تھیں۔ 1976ء میں جب بل کلنٹن امریکہ کے اٹارنی جنرل منتخب ہوئے، تو ہیلری کو صدر جمی کارٹر کے ساتھ کام کا موقع بھی ملا۔ 1978ء میں 32 سال کی عمر میں جب بل کلنٹن گورنر کے عہدے پر فائز ہوئے، توہیلری نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ آرکنساس کی پہلی خاتون معلمہ ہونے کے ناتے ایجوکیشنل سٹینڈر کمیٹی قائم کی۔ بچوں کے لیے ہسپتال بنوایااور بچوں کے حقوق کے سلسلے میں چلڈرن فنڈز قائم کیے، جس کی وجہ سے امریکہ کی طاقت ور ترین وکیل قرار دی گئیں۔
2001ء سے 2009ء تک سینیٹرکی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔ 2007ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی میں نام زدگی حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن باراک اوباما کو اکثریت حاصل رہی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے بر سر اقتدار آنے پر ہیلری نے صدر اباما کے ساتھ بطورِ وزیر خارجہ کام کرنے کو ترجیح دی۔ دسمبر 2012ء میں ہیلری کی جانب سے بحیثیت امریکی وزیر خارجہ مزیدکام کرنے سے معذرت پر سینیٹرجان کیری کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے