کون سا ملک ڈاکٹر کو سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے؟

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ڈاکٹر کی تنخواہ پوری دنیا میں سے زیادہ ہے، جہاں وہ 3 لاکھ 88 ہزار 623 ڈالر سالانہ تنخواہ لیتا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہے، جہاں ایک ڈاکٹر سالانہ 3 لاکھ 16 ہزار ڈالر تنخواہ لیتا ہے۔ اس طرح 1 لاکھ 94 ہزار 777 ڈالر تنخواہ کے ساتھ کینیڈا تیسرے، 1 لاکھ 83 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی چوتھے اور 1 لاکھ 38 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ کے ساتھ انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں 24 ممالک کا ذکر ہے جس میں پاکستان 21ویں نمبر پر ہے۔ دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈاکٹر کی سالانہ تنخواہ 8 ہزار 708 ڈالر بنتی ہے۔ فہرست کے آخر میں یعنی 24ویں نمبر پر ارجنٹینا کی باری آتی ہے جہاں ڈاکٹر سالانہ 5 ہزار 280 ڈالر تنخواہ لیتا ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے