معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ’’مکاو‘‘ (Macau) وہ ملک ہے جس کی معیشت کا 72 فی صد حصہ سیاحت پورا کرتی ہے۔
اس فہرست میں کل 31 ممالک کا ذکر ہے، جس میں دوسری پوزیشن پر ’’مالدیپ‘‘ (Maldives) ہے جس کی معیشت کا 66.1 فی صد حصہ سیاحت سے پورا ہوتا ہے۔ اس طرح 65.8 فی صد حصے کے ساتھ ’’سیشلز‘‘ (Seychelles) تیسری پوزیشن پر ہے۔
اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں۔ جاپان (Japan) اور انڈونیشیا (Indonesia) بالترتیب 7.5 اور 6.1 فی صد کے ساتھ اس فہرست میں آخری پوزیشنوں پر ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)