17 اکتوبر، انیل کمبلے کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق انیل کمبلے (Anil Kumble)، بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان، کوچ اور کمنٹیٹر، 17 اکتوبر 1970ء کو بنگلور، بھارت میں پیدا ہوئے۔
18 سال کے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین لیگ اسپن باؤلروں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 619 وکٹیں حاصل کیں۔ 1999ء میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اکیلے تمام دس بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیسٹ میچ کی اننگز میں انگلینڈ کے جم لیکر کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ اپنے ہم عصروں کے برعکس، کمبلے گیند کے بڑے ٹرنر نہیں تھے ، لیکن وہ بنیادی طور پر رفتار، اچھال اور درستی پر انحصار کرتے تھے۔ 1993ء میں بھارت کرکٹ میں سال کے بہترین کرکٹ کھلاڑی منتخب کیے گئے۔
کمبلے کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جن میں بھارت کا کھیلوں کا ایوارڈ ’’ارجن ایوارڈ‘‘ 1995ء، 1996ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں سے ایک، ’’پدم شری‘‘ 2005ء میں حکومت ہند کی طرف سے ایک شہری اعزاز، ایم جی روڈ، بنگلورو میں ایک نمایاں چوراہے کا نام انیل کمبلے کے نام پر رکھا گیا، آئی پی ایل 2009ء میں راجستھان رائلز کے خلاف پانچ کے بدلے پانچ رنز کے لیے آئی پی ایل 2009ء کی بہترین کارکردگی،آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم، 2015ء میں آئی سی سی کی جانب سے کھیلوں کا ایوارڈ قابلِ ذکر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے