15 اکتوبر، دیہی خواتین کا عالمی دن

World Rural Women Day

وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 15 اکتوبر کو ’’دیہی خواتین کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کو درپیش مسائل، معاشرے میں اُن کا کردار اور اُن کے حقوق کو اُجاگر کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 دسمبر 2007ء کو دیہی خواتین کے حقوق کے متعلق قرارداد پاس کی تھی، جس کے ایک سال بعد 15 اکتوبر 2008ء کو نیو یارک میں دیہی خواتین کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔
اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو معاشرے کا ذمے دار شہری بنانا، اُن کے حقوق کا تحفظ، باعزت روزگار کی فراہمی اور معاشرے میں اُنھیں درپیش مسائل اور مشکلات کو اُجاگر کر کے اُن کے حل کے لیے عملی تجاویز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے