دنیا کی نمبر وَن تعلیم یافتہ قوم

Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق 69 فی صد تعلیم یافتہ افراد کے ساتھ شمالی کوریا پوری دنیا میں نمبر وَن تعلیم یافتہ ملک ہے۔
اس فہرست میں 67 فی صد شرحِ خواندگی کے ساتھ کینیڈا دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح 65 فی صد شرحِ خواندگی کے ساتھ جاپان تیسرے، 63 فی صد کے ساتھ آئرلینڈ چوتھے، 62 فی صد کے ساتھ روس پانچویں، 60 فی صد کے ساتھ لکسمبرگ چھٹے، 58 فی صد کے ساتھ لیتھوینیا ساتویں، 57 فی صد کے ساتھ انگلستان آٹھویں، 56 فی صد کے ساتھ نیدر لینڈز، ناروے اور اسٹریلیا نویں جب کہ 52 فی صد شرحِ خواندگی کے ساتھ سویڈن دسویں نمبر پر ہے۔
اِس فہرست میں جنوبی افریقہ سب سے آخر میں درج ہے، جہاں کی شرحِ خواندگی 13 فی صد درج کی گئی ہے مگر لمحۂ فکریہ یہ ہے کہ دی گئی فہرست میں پاکستان کا سرے سے کوئی ذکر ہی نہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے