سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں چائے کا استعمال باقی ماندہ دنیا سے کئی زیادہ ہے، جہاں سالانہ فی کس 3.16 کلوگرام چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئرلینڈ ہے، جہاں پورے سال میں فی کس 2.19 کلوگرام چائے استعمال کی جاتی ہے۔ سالانہ فی کس 1.94 کلوگرام چائے کے استعمال کے ساتھ انگلستان تیسرے نمبر پر، 1.50 کلوگرام کے ساتھ پاکستان اور ایران چوتھے، 1.38 کلوگرام کے ساتھ روس پانچویں، 1.22 کلوگرام کے ساتھ مراکو چھٹے، 1.19 کلوگرام کے ساتھ نیوزی لینڈ اور چلی ساتویں، 1.01 کلوگرام کے ساتھ مصر آٹھویں، 1 کلوگرام کے ساتھ پولینڈ نویں اور 0.97 کلوگرام کے ساتھ جاپان دسویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں آخری نمبر پر اٹلی اور میکسیکو ہیں، جہاں سالانہ فی کس 0.14 کلوگرام چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)