سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کینسر سے سب سے زیادہ ڈنمارک کے شہری متاثر ہیں، جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 335 افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوتی ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے، جہاں ہر ایک لاکھ میں سے 326 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔ اس طرح ہر ایک لاکھ میں سے 332 متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ بیلجیم تیسرے، 321 افراد کے ساتھ ہنگری چوتھے، 320 افراد کے ساتھ فرانس پانچویں، 315 افراد کے ساتھ نیدر لینڈز چھٹے، 312 افراد کے ساتھ اسٹریلیا اور ناروے ساتویں، 300 متاثرہ افراد کے ساتھ سلوینیا آٹھویں اور 297 متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں سعودی عرب کی پوزیشن سب سے آخر میں ہے، جہاں ہر ایک لاکھ افراد میں صرف 95 میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی پوزیشن بھی بہتر (144 ویں) ہے، جہاں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 107 میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)