وکی پیڈیا کے مطابق معین خان (Moin Khan)، پاکستانی سابقہ کرکٹر، 23 ستمبر 1971ء کو راولپنڈی، پنجاب میں پیدا ہوئے۔
پورا نام محمد معین خان ہے۔ 1990ء سے 2004ء تک 69 ٹیسٹ اور219 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ دائیں ہاتھ کے ایک ممتاز وکٹ کیپر بلے باز تھے، جنھوں نے پاکستان، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی طرف سے بھی نمایندگی کی۔ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ اپنا انٹرنیشنل ڈیبو ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 سے زیادہ کیچ لیے۔ ون ڈے کرکٹ میں 3,000 سے زیادہ رنز بنائے اور 200 سے زیادہ کیچ لیے۔ جولائی 2013ء میں اقبال قاسم کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر کیے گئے۔ 11 فروری 2014ء کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی مقرر کیے گئے۔