سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جنگلات جنوبی امریکی ملک "Suriname” میں ہیں جہاں کے کُل رقبے کے 97.4 فی صد پر جنگلات پائے جاتے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی امریکہ ہی کا ایک ملک "Guyana” ہے، جہاں کے کـل رقبے کے 93.6 فی صد رقبے پر جنگلات پائے جاتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر وسطی افریقہ کا ملک "Gabon” ہے، جہاں کے کُل رقبے کے 91.3 فی صد پر جنگلات پائے جاتے ہیں۔
اس طرح کُل رقبے کے 73.7 فی صد پر جنگلات کے ساتھ "Finland” چوتھے، 68.7 فی صد کے ساتھ "Sweden” پانچویں، جب کہ کُل آبادی کے 68.4 فی صد پر جنگلات کے ساتھ "Japan” چھٹے نمبر پر ہے۔
اس فہرست کے آخر میں "Egypt” ہے، جہاں جنگل نام کی کوئی چیز نہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)