22 ستمبر، سلیم اول کا یومِ انتقال

Selim I

وکی پیڈیا کے مطابق سلیم اول (Selim I)، سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان، 22 ستمبر 1520 ء کو ترکی کے شہر چورلو میں انتقال کرگئے۔
10 اکتوبر 1470ء کو ترکی کے صوبہ اماسیا میں پیدا ہوئے۔ سلیم یاووز Yavuz Sultan Selim) (کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ 1512ء تا 1520ء سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان رہے۔ ان کے دور میں خلافت، عباسی خاندان سے عثمانی خاندان میں منتقل ہوئی۔ مکہ اور مدینہ کے مقدس شہر عثمانی سلطنت کا حصہ بنے۔ سخت طبیعت کے باعث ترک اُنھیں ’’یاووز‘‘یعنی ’’درشت‘‘کہتے ہیں۔ اپنے والد ’’بایزید ثانی‘‘ کو تخت سے اُتارا اور خود حکومت سنبھالی۔ قانون کے مطابق تخت سنبھالتے ہی تمام بھائیوں اور بھتیجوں کو قتل کر ڈالا۔اپنے دورِ حکومت میں سلطنت کا رقبہ 25 لاکھ مربع کلومیٹر سے 65 لاکھ مربع کلومیٹر تک پہنچادیا۔فارسی اور ترک زبانوں میں شاعری بھی کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے