21 ستمبر، ملکۂ ترنم نور جہاں کا یومِ پیدایش

Madom Noor Jehan

وکی پیڈیا کے مطابق نورجہاں (Noor Jehan)، برصغیر کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ، 21 ستمبر 1926ء کو قصور (پنجاب)، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔
گلوکاری اور مدھر آواز کی وجہ سے ’’ملکۂ ترنم‘‘ کا خطاب ملا۔ 10 ہزار کے قریب گیت ہندوستان اور پاکستان میں اُردو، سندھی، بنگالی، پشتو، عربی اور پنجابی زبانوں میں گائے۔ ہفت زبان گلوکارہ بھی کہلائی جاتی تھیں۔
نورجہاں نے دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی شوکت حسین رضوی سے جب کہ دوسری اعجاز درانی سے ہوئی۔ تین بچوں (دو بیٹوں اکبر رضوی اور اصغر رضوی اور بیٹی ظلِ ہما) کی ماں بنیں۔
23 دسمبر 2000ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔ اب ماں کے ساتھ ساتھ تینوں بچے بھی انتقال کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے