"urduweb.org” کی ایک تحقیق کے مطابق چوں کہ املوک کو جاپان سے برآمد کیا گیا ہے، اس لئے اسے پاکستان میں عام طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے۔
مذکورہ تحقیق کے مطابق املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی، پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ سو گرام پھل میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں۔
یوں تو املوک کے کئی فائدے ہیں لیکن ذیل میں اس کے چند طبعی فوائد بیان کئے جاتے
املوک کو کمر درد میں کھانا انتہائی فائدہ مند ہے۔
گلے کی سوزش اور خراش میں بھی یہ فائدہ مند پھل ہے۔
یہ نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
دل کی بیماریوں میں کھانا بھی فائدہ مند ہے۔
یہ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
معدے کی جملہ خرابیوں کو دور کرتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے، اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔