سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق "Acadmic Ranking of World Universities” میں پہلی پوزیشن امریکہ کی یونیورسٹی "Harvard” کی ہے۔
اس فہرست کے مطابق دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب امریکی یونیورسٹیوں "Stanford” اور "MIT” کی ہے۔ چوتھی پوزیشن انگلستان کی یونیورسٹی "Cambridge” کی ہے۔
اس طرح پانچویں اور چھٹی پوزیشن بالترتیب امریکی یونیورسٹی "Barkeley” اور "Princeton” کی جب کہ ساتویں پوزیشن انگلستان کی یونیورسٹی "Oxford” کی ہے۔
دی گئی فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر امریکی یونیورسٹی”Columbia"، نویں اور دسویں پوزیشن پر بھی بالترتیب امریکی یونیورسٹی "California Institute of Technology” اور "University of Chicago” ہیں۔
اس فہرست میں پیرس کی "Paris-Saclay” پندرھویں پوزیشن پر، سوئٹزر لینڈ کی "ETH Zurich” سولھویں پوزیشن پر، چین کی "Tsinghua” سترھویں پوزیشن پر، کینیڈا کی "University of Toronto” چوبیس ویں پوزیشن پر اور جاپان کی "University if Tokyo” ستائیس ویں پوزیشن پر ہے۔
اولین 100 یونیورسٹیوں میں ایک بھی کسی مسلم ملک کی نہیں۔ البتہ سعودی عرب کی یونیورسٹی "King Saud” کی پوزیشن 109ویں ہے۔ بھارتی یونیورسٹی "Indian Institute of Science” کی پوزیشن 323واں ہے، جب کہ اولین 500 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی ایک بھی یونیورسٹی شامل نہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے اور اسے باقاعدہ ایک مضمون کی شکل دی ہے)