سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا کی گہری ترین جھیل "Lake Baikal” ہے، جس کی گہرائی 1620 میٹر ہے۔ یہ روس میں ہے۔
اس فہرست میں 1436 میٹر گہرائی کے ساتھ "Lake Tanganyika” (افریقہ) دنیا کی دوسری گہری ترین جھیل ہے۔ 1025 میٹر گہرائی کے ساتھ "Caspian Sea” (یورپ اور ایشیا کے درمیان) تیسرے نمبر پر، 900 میٹر گہرائی کے ساتھ "Lake Vostok” (انٹارکٹیکا) چوتھے نمبر پر، 836 میٹر گہرائی کے ساتھ "O’Higgins/ San Martin Lake” (ارجنٹائن) پانچویں نمبر پر، 706 میٹر گہرائی کے ساتھ "Lake Nyasa” (افریقہ) چھٹے نمبر پر جب کہ 668 میٹر گہرائی کے ساتھ "Lake Ysyk” (کرغزستان) ساتویں نمبر پر دنیا کی گہری ترین جھیل ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)