14 ستمبر،گریس کیلی کا یومِ انتقال

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق گریس کیلی (Grace Kelly)، مشہور امریکی فلمی اداکارہ، 14 ستمبر 1982ء کو مناکو (یورپ) میں ایک روز قبل ہونے والے کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئیں۔
12 نومبر 1929ء کو پنسلوینیا ا،امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ پورا نام "Grace Paticia Kelly” تھا۔ ٹیلی وژن اور فلم دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1950ء کے اوائل میں متعدد ٹیلی وژن ڈراموں میں کام کیا۔ 1951ء میں بڑی سکرین پر پہلی دفعہ "Fourteen Hours” میں ایک شارٹ رول میں نظر آئیں۔ 1952ء میں "High Noon” میں بھرپور رول ملا۔ 1953ء میں فلم "Mogambo” میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، جس کے لیے اُنھیں پہلے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نام زد کیا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے