12 ستمبر، یوگینیو مونٹیل کا یومِ انتقال

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق یوگینیو مونٹیل (Eugenio Montale)، مشہور اطالوی ادیب، 12 ستمبر 1981ء کو میلان، اٹلی میں انتقال کرگئے۔
12ا کتوبر 1896ء کو جینوا، اٹلی میں پیدا ہوئے۔ اعلا پائے کے نثر نگار، شاعر، سیاست دان اور مترجم تھے۔ ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1975ء میں نوبل ادب انعام سے نوازے گئے۔
مونٹیل کی نظموں کی پہلی کتاب "Cuttlefish Bones” سنہ 1925ء میں شائع ہوئی، جو پہلی جنگ عظیم کے بعد کے تلخ مایوسانہ حالات کے تناظر میں مشہور ہوئی۔ اس کے بعد اُن کا نہ رُکنے والا کام شروع ہوا۔ "The House of the Customs Officer and Other Poems” سنہ 1932ء کو شائع ہوئی۔ سنہ 1939ء میں "The Occasions”، سنہ 1943ء میں "Lands End” شائع ہوئی۔ ان کے علاوہ بھی کئی ایک کتب شائع ہوئیں۔ 1956ء میں "The Butterfly of Dinard” شائع ہوئی جو اُن کے مختلف اخبارات میں لکھی گئی کہانیوں اور خاکوں پر مشتمل ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے