وہ باغ جہاں صرف مضبوط اعصاب والے جاسکتے ہیں

The Poison Garden by Comrade Amjad Ali Sahaab

انگریزی زبان کی ایک ویب سائٹ "alnwickgarden.com” کے مطابق انگلینڈ کے "The Poison Garden” میں کئی پودے ایسے ہیں، جو انتہائی زہریلے ہونے کی وجہ سے پنجروں میں بند رکھے گئے ہیں۔ باغ کو ہر طرف سے کالے جنگلے کی مدد سے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق باغ کے اندر صرف باقاعدہ ایک گائیڈ کی نگرانی میں جایا جاسکتا ہے۔ اندر جانے والوں کو سختی سے کسی بھی پودے کو چھونے، سونگنے اور چکھنے سے منع کیا جاتا ہے۔ کئی افراد کو وہاں گہری سانس لیتے ہوئے بے ہوشی کی حالت میں بھی باغ سے نکالا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق باغ کے اندر 100 کے قریب زہریلے (Toxic)، خواب آور (Intoxicating) اور نشہ آور (Narcotic) پودے پائے جاتے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے