آمد و رفت کے لیے سب سے زیادہ سائیکلیں استعمال کرنے والی قوم

Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق کل آبادی کا 84 فی صد سائیکل پر آمد و رفت کرنے والی قوم ’’نیدر لینڈز‘‘ (Netherlands) کی ہے، یعنی دنیا میں سب سے زیادہ سائیکل پر گھومنے پھرنے والی قوم ’’نیدر لینڈز‘‘ کی ہے۔
اس فہرست میں کُل آبادی کا 80 فی صد حصہ سائیکل استعمال کرنے والوں کے ساتھ جرمنی دوسرے نمبر پر ہے۔ 78 فی صد کے ساتھ جاپان تیسرے، 74 فی صد کے ساتھ تھائی لینڈ چوتھے اور 70 فی صد کے ساتھ پولینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں اُردن (Jordan) سب سے آخر میں ہے، جہاں کی کُل آبادی کا 5 فی صد حصہ سائیکل پر گھومتا پھرتا ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے