وکی پیڈیا کے مطابق ہیتھ سٹریک (Heath Streak)، زمبابوے کے سابق کرکٹ کھلاڑی اور کوچ، 3 ستمبر 2023ء کو میٹابیلیلینڈ، زمبابوے میں انتقال کرگئے۔ بڑی آنت اور جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔
16 مارچ 1974ء کو بولاوایو، زمبابوے میں پیدا ہوئے۔ اپنے شماریاتی ریکارڈ کے اعتبار سے وہ زمبابوے کے لیے کھیلنے والے بہترین باؤلر ہیں۔ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 216 وکٹوں کے ساتھ اور ون ڈے کرکٹ میں 239 وکٹوں کے ساتھ اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ 100 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے اور واحد زمبابوے بولر ہیں۔ 100 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے والے صرف چار زمبابوے بولرز میں سے ایک ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 1000 رنز اور 100 وکٹوں کا دوہرا مکمل کرنے والے پہلے اور واحد زمبابوین ہیں۔ ساتھ ہی یک روزہ میں 2000 رنز اور 200 وکٹوں کا دوہرا اعزاز مکمل کرنے والے پہلے اور واحد زمبابوے ہیں۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں سات وکٹیں لے کرٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے باؤلر کی طرف سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 1997ء اور 2002ء کے درمیان زمبابوے کرکٹ کے سنہری دور کا حصہ تھے۔ 2018ء کے اوائل تک زمبابوے کے ہیڈ کوچ تھے اور 2018ء میں انڈین پریمئر لیگ میں ’’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘‘ کے باؤلنگ کوچ تھے۔ اپریل 2021ء میں بدعنوانی کے الزام میں آئی سی سی کی طرف سے 8 سال کی پابندی عائد ہوئی۔