وکی پیڈیا کے مطابق رشی کیش مکھرجی (Hrishikesh Mukherjee)، بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار، 27 اگست 2006ء کو ممبئی، بھارت میں انتقال کرگئے۔
30 ستمبر 1922ء کو کلکتہ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ’’رشی دا‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔ ممبئی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نامور ہدایت کار بمل رائے کے ساتھ کیا۔ رشی دا نے 46 سے زیادہ فلموں کی ہدایت کاری کی۔ اُن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں ’’آنند‘‘، ’’ابھیمان‘‘، ’’اصلی نقلی‘‘، ’’گڈی‘‘، ’’خوبصورت‘‘، ’’چپکے چپکے‘‘ اور ’’گول مال‘‘ بہت مقبول ہوئیں۔
رشی دا نے ہندی سنیما کو ایک نئی جہت دی۔ سماجی مسائل کو خوب صورتی کے ساتھ پردے پر پیش کیا۔ ’’ستیہ کام‘‘ نامی فلم اس دعوے کی سب سے بڑی مثال ہے۔ رشی دا ایک سلجھے ہوئے انسان تھے۔ جو کامیڈی فلمیں بنائیں، اُن سے اُن کے ذوق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ فلموں بہترین کارنامے کے سبب رِشی دا کو 1999ء میں ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ سنہ 2000ء میں پدم وبھوشن اور 1960ء میں فلم ’’انورادھا‘‘ پر صدرِ جمہوریہ میڈل بھی دیا گیا۔